۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مدیریت حوزه علمیه خواهران مازندران

حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران کی استاد نے کہا: رہبر معظم انقلابِ اسلامی کی تاکید اور ان کی سفارشات میں سے ایک انتہائی اہم مسئلہ "جہاد تبیین" ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مازندران میں رپورٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں، حوزہ علمیہ خواہران کی استاد محترمہ فاطمہ نظری نے کہا: ولائت کا مطلب یہ ہے کہ اس دنیا میں خدا کو قادر مطلق سمجھنا اور ہر چیز کو اس کے اختیار میں جاننا ہے۔ خدا نے یہ ولایت جیسے عظیم منصب کو انبیاء کرام اور پھر ائمہ اطہار علیہم السلام کو عطا کیا ہے جو زمین پر حجتِ خدا ہیں۔

حوزہ علمیہ خواہران کی اس استاد نے مزید کہا: قرآن کریم کی تعلیمات کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے خاندان مطہر کی اطاعت ملتِ حسینی کی تشکیل کا سب سے اہم محور ہے کیونکہ محبت و عشقِ الہی کہ جو ملتِ حسینی کے تحقق کی بنیاد ہے، وہ انہی کی اطاعت سے حاصل ہوتی ہے۔

محترمہ نظری نے امام حسین علیہ السلام کی امامت اور لوگوں کو مسئلہ ولایت کی طرف دعوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کے مدینہ سے کربلا تک کے سفر کے آغاز سے لے کر کربلا تک پہنچنے کے دوران امام علیہ السلام نے بارہا مسلمانوں کی بے حسی اور حق و باطل کی تمیز میں ان کی عدم فہمی کی شکایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم میں سے ہر ایک خواہ وہ جس بھی مقام و مرتبہ پر ہوں، دین و مذہب اور دوسروں کے حقوق کے سلسلہ میں مسئول اور ذمہ دار ہیں۔ مومنین کی ایک دوسرے کے لیے دلی محبت اس معاشرے کے لوگوں کے لیے ایک قسم کی ذمہ داری ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کو جو ہم دیکھتے یا سمجھتے ہیں، اس سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .